ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایرانی انقلابی گارڈز اور امریکی بحریہ کے درمیان کشیدگی کا نیا واقعہ

ایرانی انقلابی گارڈز اور امریکی بحریہ کے درمیان کشیدگی کا نیا واقعہ

Sun, 30 Jul 2017 19:54:21  SO Admin   S.O. News Service

تہران30جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایرانی انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے کچھ جہاز ایرانی کشتیوں کے انتہائی قریب آئے۔ ایرانی بیان کے مطابق جمعے کو امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ اپنی ہم راہ کشتیوں کے ساتھ ایران کے ایک راکٹ برادر جہاز کے انتہائی قریب آ گئے جورسالت آئل اینڈ گیس پلیٹ فارم کی حفاظت پر مامور تھے۔ ایرانی بیان کے مطابق امریکی اہلکاروں کی جانب سے غیرپیشہ ورانہ اور اشتعال انگیز کارروائی کی گئی، جس کا جواب دیے بغیر ایرانی بحری جہازوں نے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھی گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو ایک ایرانی کشتی امریکی جنگی جہاز کے انتہائی قریب آ جانے پر امریکی جہاز کی جانب سے وارننگ شاٹ فائر کیے گئے تھے۔
 


Share: